تین روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول کا آج سے آغاز.

لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں 10واں لاہور لٹریری فیسٹیول آج سے شروع ہورہا ہے جو 26 فروری تک جاری رہے گا ، فیسٹیول میں قومی و بین الاقوامی مندوبین شرکت کریں گے۔شہر لاہور تیری رونقیں آبادرہیں ، فروری کا مہینہ آتے ہی لاہور میں جہاں بہار کا موسم عروج پر ہوتا ہے وہیں ادب ثقافت کے رنگوں سے سجے ادبی میلے ان رونقوں کو دوبالا کردیتے ہیں ۔لاہور میں ہونیوالے پاکستان لٹریچر فیسٹول ، فیض کے بعد اب لاہور لٹریری فیسٹول کا آغاز آج سے ہورہا ہے ، یہ فیسٹیول ہرسال اکیسویں صدی کے روشن ذہن ادیبوں کو نہ صرف ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے بلکہ ان کے مکالموں، بصیرت افروز گفتگو سے ذوق رکھنے والوں کی ادبی تشنگی بجھانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے، تین روزہ فیسٹیول میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر معروف مفکرین شرکت کرینگے جن کے کام اور آوازیں سرحدوں کے پار گونجتی ہیں ۔اس سال کے مقررین میں عبدالرزاق گرنہ ( 2021 ادب کا نوبل انعام یافتہ )، شیہان کروناتیلا کا (سیون مون اآف مالی المیڈا پر2022 کا بکر پرائز انعام یافتہ )، ڈیمن گالگٹ (2021 کا بکر پرائز برائے دی پرومیس)، محسن حامد (دی لاسٹ وائٹ مین ) سمیت بہت سی معروف شخصیات شامل ہیں۔فیسٹیول کے اس ایڈیشن میں پرفارمنسز، سکریننگ، کتابوں کی رونمائی ، آرٹ نمائش بھی پیش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن