اداکارہ مہوش حیات اور اداکارہ کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملہ پر عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی سب انسپکٹر کومل نے کمنٹس عدالت میں جمع کروادیئے۔ کمنٹس میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر موجود مواد مواد ہٹانے کے لئے پی ٹی اے اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ دوران سماعت کبریٰ خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے کبریٰ خان کے حوالہ سے مواد کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا۔اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کام کررہی ہے اس کو کام کرنے دیں، آئندہ سماعت پر کبریٰ خان کا معاملہ بھی دیکھیں گے۔ عدالت نے دونوں اداکارائوں کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چار ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔
مہوش حیات اورکبریٰ خان کی دائر درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ۔
Feb 24, 2023 | 15:58