یہ آمد رمضان کی نوید سناتی ہے، اس رات خداتعالی امت محمدیہ کو بخشنے کے بہانے تلاش کرتا ہے

Feb 24, 2024

سید اظہار مہدی بخاری


 شعبان کی 15ویںرات ”شب برات“

 علامہ پیر سید اظہاربخاری 
izharbukhari@gmail.com
 

 شعبان کی پندرہویں شب”شب برات“کہلاتی ہے،یعنی وہ رات جس میں مخلوق کوگناہوں سے بری کردیاجاتاہے۔تقریبًادس صحابہ کرام سے اس رات کے متعلق احادیث منقول ہیں۔حضرت عائشہ ؓفرماتی ہیں کہ” شعبان کی پندرہویں شب کومیں نے نبی کریم کواپنی آرام گاہ پرموجودنہ پایاتوتلاش میں نکلی دیکھاکہ آپ جنت البقیع کے قبرستان میں ہیں پھرمجھ سے فرمایاکہ آج شعبان کی پندرہویں رات ہے ،اس رات میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیاپرنزول فرماتاہے اورقبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعدادسے بھی زیادہ گنہگاروں کی بخشش فرماتاہے۔دوسری حدیث میں ہے”اس رات میں اس سال پیداہونے والے ہربچے کانام لکھ دیاجاتاہے ،اس رات میں اس سال مرنے والے ہرآدمی کانام لکھ لیاجاتاہے،اس رات میں تمہارے اعمال اٹھائے جاتے ہیںاورتمہارارزق اتاراجاتاہے۔ ایک روایت میں ہے کہ” اس رات میں تمام مخلوق کی مغفرت کردی جاتی ہے سوائے سات اشخاص کے وہ یہ ہیں۔مشرک،والدین کانافرمان،کینہ پرور،شرابی،قاتل،شلوارکوٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا اورچغل خور،ان سات افرادکی اس عظیم رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی جب تک کہ یہ اپنے جرائم سے توبہ نہ کرلیں۔حضرت علیؓ سے ایک روایت میں منقول ہے کہ اس رات میں عبادت کیاکرواوردن میں روزہ رکھاکرو،اس رات سورج غروب ہوتے ہی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اوراعلان ہوتاہے کون ہے جوگناہوں کی بخشش کروائے؟کون ہے جورزق میں وسعت طلب کرے؟ احادیث کریمہ اورصحابہ کرام ؓاوربزرگانِ دین کے عمل سے ثابت ہوتاہے کہ اس رات میں تین کام کرنے کے ہیں:قبرستان جاکرمردوں کے لیے ایصالِ ثواب اورمغفرت کی دعا کی جائے۔ نبی کریم سے حیاتِ مبارکہ میں شب برات میں جنت البقیع جاناثابت ہے۔اس لیے اگرکوئی شخص زندگی میں ایک مرتبہ بھی اتباع سنت کی نیت سے چلاجائے تواجروثواب کاباعث ھے۔جوچیزنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس درجے میں ثابت ہے اس کواسی درجہ میں رکھناچاہئے اس کانام اتباع اوردین ہے۔اس رات میں نوافل،تلاوت،ذکرواذکارکااہتمام کرنا۔اس بارے میں یہ واضح رہے کہ نفل ایک ایسی عبادت ہے جس میں تنہائی مطلوب ہے یہ خلوت کی عبادت ہے، اس کے ذریعہ انسان اللہ کاقرب حاصل کرتاہے۔نوافل وغیرہ تنہائی میں اداکرکے اس موقع کوغنیمت جانیں۔یہ فضیلت والی راتیں شوروشغب منعقدکرنے کی راتیں نہیں ہیں،بلکہ گوشہ تنہائی میں بیٹھ کراللہ سے تعلقات استوارکرنے کے قیمتی لمحات ہیں ان کوضائع ہونے سے بچائیں۔۔دن میں روزہ رکھنابھی مستحب ہے۔ شب برات خدا تعالیٰ رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ تلاوت قرآن حصول امن و امان کا بہترین ذریعہ ھے۔نبی پاک کی ذات شب برات کو خدا نے امت کےلیے مبارک بنایا ۔شب مبارکہ امت مسلمہ کو آمد رمضان کی مبارکباد پیش کرتی ھے ۔اگر اس رات ہم اپنے گناہوں کا حساب کر لیں تو آخرت میں یوم حساب سے بچ جائیں گے۔ اس رات زندگی کے فیصلے لکھے جاتے ہیں ۔ا س رات کی شب بیداری اور دن روزہ مسنون عمل ہے۔ خدا اس رات جہم کی آگ بجھا دیتا ھے۔ اس رات خدا تعالیٰ سے اپنے عبدیت کا اظہار کرنا نبی پاک کی سنت سے محبت کا اظہار کرنا اور خدا کے بندوں سے بھلائی کا اقرار کرنا شب برات کی فضیلت کو حاصل کرنا ہے۔
شب برات آمد رمضان کی نوید سناتی ہے۔ شب برات کی رات کو خداتعالی امت محمدیہ کو بخشنے کے بہانے تلاش کرتا ھے۔ یہ شیطان کو مایوس کرنے کے لیے ضروری ہے۔زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارا جائے۔ شیطان عبادت میں مصروف انسان کو دیکھ کر ماتم کرتا ہے۔ہائےیہ انسان میری فریب کاری سے بچ گیا اب یہ میرا نہیں رحمن کا بن گیا۔ شیطان سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر کام کا الٹ کیا جائے تو پھر شیطان انسان کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ نبی پاک کی ذات شب برات کو خدا نے امت کےلیے مبارک بنایا ۔شب مبارکہ امت مسلمہ کو آمد رمضان کی مبارکباد پیش کرتی ھے ۔ شب برات احتساب و حساب کی رات ہے۔اگر اس رات ہم اپنے گناہوں کا حساب کر لیں تو آخرت میں یوم حساب سے بچ جائیں گے۔ اس رات زندگی کے فیصلے لکھے جاتے ہیں ۔ا س رات کی شب بیداری اور دن روزہ مسنون عمل ہے۔ خدا اس رات جہم کی آگ بجھا دیتا ھے۔ اس رات خدا تعالیٰ سے اپنے عبدیت کا اظہار کرنا نبی پاک کی سنت سے محبت کا اظہار کرنا اور خدا کے بندوں سے بھلائی کا اقرار کرنا شب برات کی فضیلت کو حاصل کرنا ہے۔ شب برات آمد رمضان کی نوید سناتی ہے۔ شب برات کی رات کو خداتعالی امت محمدیہ کو بخشنے کے بہانے تلاش کرتا ھے۔ یہ شیطان کو مایوس کرنے کے لیے ضروری ہے۔زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارا جائے۔ شیطان عبادت میں مصروف انسان کو دیکھ کر ماتم کرتا ہے۔ہائےیہ انسان میری فریب کاری سے بچ گیا اب یہ میرا نہیں رحمن کا بن گیا۔ شیطان سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر کام کا الٹ کیا جائے تو پھر شیطان انسان کو گمراہ نہیں کر سکتا ۔شب برات خدا تعالیٰ رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ تلاوت قرآن حصول امن و امان کا بہترین ذریعہ ھے۔ آتش بازی پر لگائی جانے والی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے شب برات خداتعالی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے ۔تلاوت قرآن حصول امن و امان کا بہترین ذریعہ ھے۔ قیام امن ہماری ذمہ داری ہے ہم کسی پر احسان نہیں کرتے ۔امن کمیٹی شب برات و رمضان میں فعال کردار ادا کرے گی ۔ شب برات کی تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کرنا قبرستان جانا سنت رسول اللہ صلی علیٰ ھے ۔ شب برات رحمت کی رات آتش بازی شرارت بازی ہے۔ آتش بازی پر لگائی جانے والی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں ۔

مزیدخبریں