یو اے ای کو فیٹف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا

متحدہ عرب امارات کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف) کی ’گرے لسٹ ‘سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 2022 میں فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب اہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکالا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیٹف کی جانب سے جمعہ کو پیرس میں 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یواے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائیں، دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے، مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئی ضوابط مرتب کیے۔

اس کے علاوہ یواے ای نے منی لانڈرنگ روک تھام، انسداد دہشت گری کیلئے ادارہ قائم کیا

ای پیپر دی نیشن