لاہور (کامرس رپورٹر) بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز کیخلاف پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ بجلی کے بلوں میں ایف سی اے اور کیو ٹی اے کی مد میںہوش ربا اضافہ اور مختلف اقسام کے ٹیکسوں نے سٹیل میلٹرز کی بھٹیاں گل کر دی ہیں اور کاروبار ختم ہو چکا ہے جس سے مزدور طبقہ بھی بے روزگار ہوگیا ہے اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہے۔ ان حالات میں ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ سے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔
سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کا بجلی بلز میں ٹیکسز کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
Feb 24, 2024