اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ ق نے پنجاب میں اپنی صوبائی نشستوں کی تعداد برقرار رکھی مسلم لیگ ق ایک مرتبہ پھر 10نشستوں کیساتھ پنجاب اسمبلی میں بیٹھے گی 2018 کے انتخابات کے بعد بھی تعداد 10تھی جو 2024 میں برقرار رہی ترجمان مسلم لیگ ق مصطفی ملک نے اسے چوہدری شجاعت کے سیاسی تدبر اور مستقل مزاجی کا نتیجہ قرار دیدیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2024 کا الیکشن اپنے انتخابی نشان کیساتھ بغیر کسی اتحاد کے لڑا اور کامیاب ہوئے چوہدری شجاعت نے بتا دیا کہ وہ پیرانہ سالی کے باوجود عزم و حوصلے کیساتھ آج بھی سیاست کے سب سے بڑے کھلاڑی مسلم لیگ ق کی تاشفین صفدر مرالہ اور سلمی ہاشمی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اراکین پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیںپنجاب میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کی تعداد 10 ہوچکی، ترجمان مسلم لیگ ق غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی پہلے سے مزید فعال ہوئی کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بغیر ق لیگ نے بہترین نتائج دیے چوہدری سالک کے سوا 9 منتخب ممبران پنجاب اسمبلی کا حلف لیں گے چوہدری سالک حسین صوبائی نشست چھوڑ دینگے چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے مسلم لیگ ق عوامی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کرے گی پییلز پارٹی اور ن لیگ کا اشتراک اقتدار کا فارمولہ خوش آئند ہے جمہوری نظام کو چلانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ اہداف مقرر کرنے چاہیئں۔
مسلم لیگ ق نے پنجاب میں اپنی صوبائی نشستوں کی تعداد برقرار رکھی
Feb 24, 2024