لاہور (خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 2024-25 آج 24 فروری کو لاہور ہائی کورٹ بار میں ہوں گے۔ صدارت کا سہرا اپنے سر سجانے کے لیے دو گروپوں انڈی پینڈنٹ احسن بھون گروپ اور حامد خان پروفیشنل گروپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔ حامد خان گروپ کی جانب سے صدارت کے لیے اسد منظور بٹ جبکہ احسن بھون گروپ کی جانب سے ثاقب اکرم گوندل امیدوار میدان میں ہیں۔ اسی طرح لاہور ہائی کورٹ بار کے نائب صدر کے عہدے کے لیے 6امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ ان میں حسیب بن یوسف ، عبدالرحمان رانجھا ، ملک فدا حسین ، مظہر عباس سیال ، میاں سردار علی گہلن اور میاں وحیدنام شامل ہیں سیکرٹری کے عہدے کے لیے تین امیدواروں آصف محمود چوہان ، قادر بخش چاہل اور قاسم اعجاز سمراء کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ فنانس سیکرٹری کے لیے بھی تین نام سامنے آئے ہیں ان میں حام بن شعیب کمبوہ ، فرخ شاہ اور فلک ناز گِل شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں 41ہزار 673وکلاء ہیں ان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 29ہزار 216ہے ان میں خواتین ووٹر کی تعداد 2ہزار 101ہے جبکہ مرد ووٹر 27ہزار 115ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں الیکشن بورڈ کے چیئرمین کے فرائض میاں عرفان اکرم انجام دیں گے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے حسیب اللہ خان اور خداداد چٹھہ ڈپٹی چیئرمین کے فرائض سر انجام دیں گے۔ حامد خان گروپ صدارت کے لیے اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کے تسلسل کو برقرا رکھنے کیلئے کوشاں ہین جبکہ احسن بھون گروپ کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ آنے والے انتخابات میں ان کا امیدوار کامیاب ہو گا۔ اس حوالے سے دونوں بڑے گروپوں کی جانب سے وکلاء کوق قائل کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے کے لیے درخواستیں کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے الیکشن بورڈ متحرک ہے چیئرمین الیکشن بورڈ میاں عرفان اکرم نے ڈپٹی چیئرمین الیکشن بورڈ حسیب اللہ خان اورڈپٹی چیئرمین خداداد چھٹہ اور دیگر ممبران بورڈ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بار کے علامہ اقبال آڈیٹوریم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی چیئر مین الیکشن بورڈ میاں عرفان اکرم نے بتایا کہ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بائیو میٹرک سسٹم پر پولنگ کے لیے 8 پولنگ بوتھوں کے انچارج مقرر کئے گئے، 8 بوتھوں پر 115 کمپیوٹر سسٹم نصب کئے گئے