سرینگر، جموں (کے پی آئی) بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کے نام پر بھارتی سرمایہ کاروں کے لیے 304.51 کروڑ روپے کی لاگت سے 5,290 کنال اراضی پر سات نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرے گی ۔ جموں وکشمیراِنتظامی کونسل نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا۔دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی 10رکنی رویت ہلال کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے حوالے سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے گی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما اور جمو ں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ کنن پوش پورہ کاہولناک واقعہ نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آج سے 33برس قبل پیش آنے والے اس المناک وقعے کی کربناک یادیں کشمیریوںکے ذہنوں میں ابھی تک تازہ ہیں، کنن پوش پورہ واقعہ قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیر میں کیے جانے والے جنگی جرائم کا ثبوت ہے۔ عالمی عدالت انصاف اس گھناونے جرم کے مجرم بھارتی فوجیوں کو سزا دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی سرمایہ کاروں کو لانے کا منصوبہ، 7 نئی انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنے کا فیصلہ
Feb 24, 2024