پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی سمیت 3 منتخب ارکان اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سمیت 3 منتخب اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے 3 سینیٹرز کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے روکا ہے۔ پی پی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو فی الحال رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے روکا ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے دیگر سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر جام مہتاب ڈہر کو سندھ اسمبلی کے رکنیت کا حلف اٹھانے سے بھی روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات میں عددی اکثریت برقرار رکھنے کیلئے کیا ہے تاکہ صدارتی انتخابات میں پی پی پی کے ووٹ بڑھ سکیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...