لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر ن لیگ شہباز شریف نے این اے 132 قصور اور پی پی 158 کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔ شہبا زشریف نے لاہور سے پی پی 164 کی نشست بھی چھوڑ دی۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔ این اے 196کی نشست پر ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی کی امیدوار ہو سکتی ہیں۔
شہبازشریف کا این اے 132 قصور پی پی 158 لاہور کی نشستوں سے استعفیٰ بلاول بھٹو نے قمبر شہداد کی نشست چھوڑ دی
Feb 24, 2024