اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹ میں ارکان نے کہاکہ ہے ہمارا ختم نبوت پر غیرمتزلزل یقین ہے ۔ختم نبوت کا معاملہ ہمیشہ کے لئے طے ہوچکا ہے۔ اس میں کوئی شک و شبہات نہیں ۔ گزشتہ روز سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوا ۔ وزرا کی عدم موجودگی پر ڈپٹی چیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وقفہ سوالات موخر کردیا ۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہاکہ ایوان میں ایک کے علاوہ دیگر وزیر موجود نہیں ہیں ،سال گزر گیا ہمارے مسائل کون حل کرے گا۔ سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاکہ نگرانوں کی نگرانی میں بدترین دھاندلی ہوئی۔نگران وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہاکہ نگران وفاقی وزیر تجارت سرکاری دورے پر سعودی عرب ہیں وہ خود آکر جواب دینا چاہتے ہیں ۔ جس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ انہیں یہاں موجود ہونا چاہئے تھا۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ آئیسکو کی جانب سے مہینے کے آخر میں بجلی بلوں کی تقسیم سے صارفین کیلئے بل کی ادائیگی خاصی مشکل ہوجاتی ہے ۔ نوٹس ڈیفر کردیا۔ سینیٹر کامران مرتضی کا توجہ دلائو نوٹس بھی ڈیفر کردیا گیا ۔ نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نکے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمارا ختم نبوت پر غیرمتزلزل یقین ہے ختم نبوت کا معاملہ ہمیشہ کے لئے طے ہو چکا ہے اس میں کوئی شک وشبہات نہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا آئی ایم ایف کو الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے خط لکھنا کے معاملے پر بہت دکھ ہوا ہے۔ کوئی شوق سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔ پاکستان کے لئے امداد کا راستہ روکنا حب الوطنی کے کون سے زمرے میں آتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرکے آنے والوں طالب علم کو فیل کر دیا جاتا ہے اس معاملے کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوائیں جس پر ڈپٹی چیئرمین نے متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا۔ سینیٹر سردار شفیق ترین نے کہاکہ پی ایم ڈی سی والے ہیلتھ کمیٹی کی بات بھی نہیں مانتے ،یہاں رولنگ دیں تاکہ یہ معاملہ حل ہوسکے ۔ پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے کہاکہ حالیہ پی ایم ڈی سی زرلٹ میں سو فیصد ایم بی بی ایس طالب علم فیل کر دئیے گئے ہیں ۔ جس پر ڈپٹی چیئرمین نے پی ایم ڈی سی سے رپورٹ طلب کر لی۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا احسن اقدام نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہپی کے 79 سے ایک افغانی کو جتادیا گیا۔ دھاندلی ہی کرنا تھی تو کسی پاکستانی کو جتا دیتے۔ سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاکہ ہمارے لوگوں کو بدترین دھاندلی کے زریعے ہرایا گیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ چلایا جائے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے خلاف بات نہیں کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتا ق احمد نے کہاکہ قا د یانیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظر چانی اپیل دائر کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں۔ اصلاح کرنی چاہیے۔ آئین میں قادیانی کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے ختم نبوت ہماری ریڈ لائن ہے۔ختم نبوت پر کسی کو چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر شہادت اعو ان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کسی قانون کو نہیں چھیڑا۔ ابہام پیدا نہ کریں۔ بعدا زاں ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کی کاروائی پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردی۔