امریکہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال

Feb 24, 2024

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔اس حوالے سے ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔ امریکہ میں سان فرانسسکو سمیت بڑے شہروں میں سیل فون سروس میں خلل کے باعث ہزاروں صارفین متاثر ہوئے تھے۔ اس دوران ٹیکسٹ میسجز کے علاوہ ہنگامی خدمات بھی معطل رہیں۔

مزیدخبریں