میڈریڈ (اے پی پی)سپین کے مشرقی بندرگاہی شہر ویلینسیا میں ایک کثیر المنزلہ ا پارٹمنٹ بلڈنگ کے ایک بلاک میں لگنے والی آگ سے کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔اے ایف پی کے مطابق ویلینسیا کے علاقے کے ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جارج سوریز ٹوریس نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔