ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کی جانب سے انہیں پاگل قرار دینے کا مذاق اڑایا اور ان کے لیے توہین آمیز گفتگو کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پوتین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن سے روس کے لیے زیادہ موزوں امریکی صدرثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بائیڈن میرا نام نہیں لیں گے میرا 'وولودیا (روسی میں ولادیمیر کا نک نیم سا نام)نہیں لیا۔ بہت اچھا شکریہ، آپ نے میری بہت مدد کی۔پوتین نے کہا کہ بائیڈن نے گذشتہ ہفتے اپنے بیانات نے انہیں پاگل قرار دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بجائے بائیڈن کو امریکہ کے صدر کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔پوتین نے مزید کہا کہ بائیڈن کا بیان واضح کرتا ہے کہ کریملن انہیں مستقبل میں امریکہ کے صدر کے طور پر کیوں ترجیح دیتا ہے۔پوتین نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ بتایا کہ ہم کسی بھی صدر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بائیڈن روس کے لیے زیادہ ترجیحی صدر نہیں ہیں۔