غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) کم عمر فلسطینی ویلاگر رمضان محمود نے غزہ کی صورتحال پر نئی ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں رمضان محمود کو اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہونے والی ایک عمارت کے ملبے پر کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پیغام میں کہا 140 دن ہو گئے، ہم ہر قسم کا عذاب اور جبر سہہ رہے ہیں اور دنیا ابھی تک رسوا ہے، رمضان محمود کے 6 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔فلسطینی وزارت ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں مرحوم فلسطینی صدر یاسر عرفات کے گھر کو تباہ کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر ثقافت عاطف ابو سیف نے ایک پریس بیان میں اعلان کیا کہ قابض فوج کی جانب سے غزہ میں شہید رہ نما یاسر عرفات کے گھر کو نشانہ بنانا اور اس کی تباہی اس کی جنگ کا تسلسل ہے، جس نے ہر اس چیز جو ہماری عوام کے لیے کوئی معنی رکھتی ہے کو تباہ کر دیا ہے۔وزارت ثقافت نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر تصاویر شائع کیں جس میں غزہ شہر کے قلب میں واقع مکان کی تباہی کے خوفناک مناظر کو دکھایا گیا ہے۔