لاہور (نامہ نگار) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات کی سپلائی ناکام بنا کرملزمہ عظمی جمیل کو گرفتار کرکے قبضے سے کروڑوں روپے کی 67کلو چرس اور 10 کلو افیون برآمد کر کے اس کیخلاف منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمہ اپنے خاوند جمیل کے ساتھ پشاور سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتی تھی۔ ملزمہ کو شاہدرہ سے گرفتار کیا گیا ۔