لاہور (خبر نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن ارشد حسین بھٹہ نے فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں شیخوپورہ سے دو پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد صوبائی ارکان طیب راشد سندھو اور سرفراز ڈوگر کی عبوری ضمانتوں میں یکم مارچ تک توسیع کر دی،عدالت نے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔