گیس بلوں میں اضافے سے شہری پریشان، شیخوپورہ میں جگہ جگہ احتجاج 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) سوئی گیس کے بلوں میں کئی گنا اضافہ کے خلاف ضلع بھر میں صارفین کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور جگہ جگہ شہریوں نے  گیس کے بلز اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔  صارفین کے مطابق نگران حکومت نے جاتے جاتے سوئی گیس بلوں میں کئی گنا اضافہ کا اعلان کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ مہنگائی کے عالم میں سوئی گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کرنا کسی عذاب سے کم نہیں۔ حکومت یہ اقدام فوری واپس لیے۔ واضح رہے کہ ضلع بھر میں جاری گیس کے نرخوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج میں زیادہ تر گھریلو خواتین شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...