لاہور(سپورٹس رپورٹر) سکاٹش ہائی لینڈ گیمز کی تقریباً ایک صدی قبل گم ہونے والی چاندی کی ٹرافی ایک بار پھر مقابلوں کا حصہ بننے جا رہی ہے۔کیبراش ٹرسٹ (جس نے 2022 میں سکاٹش ہائی لینڈ گیمز کے حصے کے طور پر کیبراش پکنک اینڈ گیمز کا 1934 میں ختم ہونے کے بعد دوبارہ آغاز کیا) کا کہنا تھا کہ روز باؤل ٹرافی انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی ڈیوون سے دریافت ہوئی۔