لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے 30 لاکھ روپے جعلی چیک کے ملزم ضمانت خارج کر دی۔ کمرہ عدالت سے نکلتے ہی ملزم اعجاز نے فرار کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ ملزم اور مدعی کے ساتھیوں نے ایک دوسرے پر مکوں، تھپڑوں کی بوچھاڑ کردی۔ ملزم کے ساتھیوں کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی۔ مدعی عاشق نے ملزم اعجاز کیخلاف ضلع قصور میں مقدمہ درج کرایا تھا۔