ڈالر اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے مہنگا، سونے کے نرخ گر گئے 

Feb 24, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11ڈالر کی کمی سے 2040ڈالر رہ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے سبب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1200روپے کی کمی سے  فی اونس سونا 2لاکھ 14ہزار 100روپے  رہ گیا۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1029روپے گھٹ کر 1لاکھ 83ہزار 556روپے  رہی۔ 24قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 2570روپے پر مستحکم رہے۔ جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 3پیسے کی کمی کے بعد 279.57روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر 282.16روپے سے بڑھ کر 282.24روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں