اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے اتحادیوں کو درست راستہ بتاتی ہے بلیک میل نہیں کرتی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب اپنے انداز سیاست کا پیمانہ دوسروں سیاسی جماعتوں سے نہ کریں ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی تاریخ ساز قربانیوں کی وجہ سے آج جمہوریت قائم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سب سے زیادہ عزیز آئین اور جمہوریت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام مولانا سے پوچھتے ہیں کہ ہمارا سودا کتنی قیمت کے عیوض کیا ۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا میں گورنر اور وزیر اعلیٰ مولانا کے منظور نظر تھے دھاندلی کیسے ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت خود فیصلے کرتی ہے اور عوام کو ساتھ لیکر چلتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا کسی اور کے اشارے پر دھرنا دیتا ہے اور حکم پر ختم کرتا ہے۔
پیپلزپارٹی اتحادیوں کو درست راستہ بتاتی ہے بلیک میل نہیں کرتی ، فیصل کنڈی
Feb 24, 2024