لاہور (خبر نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ اور طلبہ کے درمیان لڑائی جھگڑا کیس میں18 ملزموں کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،پولیس نے سجاد خان ، عبداللہ ، ولی خان ،سیف اللہ ، نصراللہ ، عصمت اللہ ، شاکر خان ودیگران کو پیش کیا۔