معروف برازیلین فٹبالرکوزیادتی کے جرم میں ساڑھے 4سال قید 

Feb 24, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپین کی عدالت نے برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی الویز کو زیادتی کے جرم میں ساڑھے 4سال قید کی سزا سنا دی۔ 40سالہ ڈینی الویز پر الزام تھا کہ انہوں نے دسمبر 2022میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں نوجوان خاتون کے ساتھ زیادتی کی تھی، عدالت نے 3 بار چیمپیئنز لیگ جیتنے والے ڈینی الویز کو جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد 5سال پروبیشن کرنے کی ہدایت کی اور  فٹبالر کو متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ 50ہزار یورو (ایک لاکھ 62ہزار ڈالرز)معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں