لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ،درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ملک کو اندرون اور بیرونی بڑے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ معاشی اور اقتصادی معاملات حل طلب ہیں اسی تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ بحرانوں سے نبٹنے کیلئے مفاہمانہ رویہ اپنائیں کیونکہ اب تک ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے اور مزید محاذ آرائی اور کھینچا تانی کا متحمل نہیں ہو سکتا اور بحیثیت قوم صرف ایجنڈا ملکی مفاد ہونا چاہیے۔ معیشت کو مضبوط کرنا، بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنڑول ، غریب اور نادار طبقہ کیلئے ریلیف پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ ذاتی مفادات کی قربانی دینی ہوگی۔ مقابلہ بازی ، ضد ، انا اور نفر ت سے پیدا ہونے والی تقسیم ختم کرنا ہوگی۔ پھر ہی الیکشن کا فائدہ ہوگا۔
تمام جماعتیں بحرانوں سے نبٹنے کیلئے مفاہمانہ رویہ اپنائیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد
Feb 24, 2024