مسلم لیگ ن پاکستان کو اندھیروں سے نکال سکتی ہے :سیف الملوک کھوکھر  

Feb 24, 2024

 لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان صبغت اللہ سلطان ،نگہت شیخ اور علی پرویز ملک سمیت دیگر کی جانب سے مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے پر انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو اللہ کے جل سے اندھیروں سے نکال سکتی ہے۔ بہت جلد عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔کارکنوں سے گفتگو میںکہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے مسائل کے حل کی اجتماعی سوچ درکار ہے۔ تعاون اور برداشت کے قومی جذبے سے ہی مسائل کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے۔مقابلہ الیکشن میں تھا، اب متحد ہوکر پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انتخابی میدان میں مقابلے کے جذبے کو اب پارلیمان میں تعاون کے جذبے میں بدلنا ہے۔ ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو مسائل پیدا نہیں ہوتے۔ مسلم لیگ ن واحد پارٹی ہے جو حکومت بنا کر ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزیدخبریں