فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ متحد ہو کر عملی اقدامات کرے:شجاع الدین شیخ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ متحد ہو کر عملی اقدامات کرے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کے حوالے سے کیس کی سماعت جاری ہے اور آج پاکستان نے اس سلسلے میں اپنا موقف پیش کرنا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کے حوالے سے پاکستان کی اٹل پالیسی کو قائد اعظمؒ نے طے کر دیا تھا۔ بانی پاکستان نے اسرائیل کو مغرب کا ناجائز بچہ قرار دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن