لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اسمبلی اجلاسوں کو شروع ہونے سے روکنے کی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجاے ایوان کے اندر جا کر اچھے بچوں کی طرح حلف اٹھانا چاہیے۔ وہ سنی اتحاد کونسل میں جا چکے ہیں اس لیے اب انہیں اپنا طرز سیاست بھی تبدیل کرنا ہوگا۔ سیاست میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔