لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور لٹریری فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے سکالرزودانشوروں نے شرکت کی۔ چیئرمین ایل ایل ایف اقبال زیڈ احمد نے فیسٹیول کا حصہ بننے والے تمام مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور ایل ایل ایف میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ سی ای او رضی احمدنے کہا کہ لاہور سمیت پاکستان بھر میں پھیلے ورثے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہیں۔ اپنے آرٹسٹوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی اور نامور شاعر افتخار عارف کو اعلیٰ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ لاہور لٹریری فیسٹیول 3 روز تک جاری رہے گا۔
الحمراء میں 12ویں سہ روزہ لاہو ر لٹریری فیسٹیول کا آغاز،دنیا بھر کے سکالرزودانشوروں کی شرکت
Feb 24, 2024