حافظ آباد:غریب عوام روز بروز بڑھتی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ  

Feb 24, 2024

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ کے افسران دفاتر میں خواب خرگوش کے مزے لینے لگے جبکہ غریب عوام روز بروز بڑھتی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے۔ تمام اشیاء کی قیمتیںبھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔ نرخنامہ جات اور بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں زمین آسمان کا تفاوت پایا جاتاہے۔چھوٹے گوشت کی قیمت ضلعی انتظامیہ نے 1365روپے کلو مقررکررکھی ہے لیکن یہ ضلع بھر میں دوہزار روپے کلو میں سرعام فروخت ہورہاہے اسی طرح بڑا گوشت سات سوروپے کلو کی بجائے ایک ہزار روپے تک میں فروخت کیاجارہاہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جو نرخنامہ جاری کئے جارہے ہیں ۔وہ سب فرضی اور بوگس ثابت ہورہے ہیں ۔

مزیدخبریں