گوجرانوالہ:ڈی جی لینڈ ریکارڈز کی زیر صدارت آپریشز ونگ کی کارکردگی جائزہ اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کی زیر صدارت آپریشز ونگ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں زیر التواء انتقالات، کھیوٹ کے مسائل، اراضی ریکارڈ سنٹر کی آئی ایس او سرٹیفیکیشن، مینول موضع جات کی کمپیوٹرائزیشن اور اراضی ریکارڈ سنٹرز و اضلاع کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز انجم زہرہ نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیر التواء انتقالات میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔ رواں ماہ کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز پر زیر التواء انتقالات کی تعداد صرف 2700 کے رہ گئی ہے۔ سائرہ عمر نے آپریشز ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہارکیا۔

ای پیپر دی نیشن