گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن اسداللہ نے کہا ہے کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ہر پاکستانی کافرض ہے شجرکاری مہم کے دوران ایک پودا ضرور لگاء ے اور اس مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر فارایم سی سی پیپلز کالونی کے لان میں پودا لگا نے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین بھی انکے ہمراہ تھے ۔ غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کا بہترین اور سستا ترین حل زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہے ۔
درخت ماحولیاتی آلودگی روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں:اسداللہ
Feb 24, 2024