ضمیرالحسن کے حلف اٹھانے سے بے بنیاد  افواہیں دم توڑ گئی: امجد چٹھہ

Feb 24, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حلقہ پی پی 38سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ضمیرالحسن بھٹی نے گذشتہ روز ایم پی اے کا حلف اٹھالیا ۔جس پر مقامی راہنمائوں اور کارکنوںمیں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی۔ سابق ناظم اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے چیئرمین امجد چٹھہ، صدر ارشدانجم، سابق چیئرمین ساجد وکیل،سابق کونسلر جاوید نے چوہدری ضمیرالحسن بھٹی کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انکے حلف اٹھانے سے نہ صرف شہر میں پھیلائی جانے والی بے بنیاد  افواہیں دم توڑ گئی ہیں بلکہ انکے حلف سے شہر میںایک بار پھر تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ان راہنمائوں نے کہا کہ چوہدری مہدی حسن بھٹی نے حافظ آباد کو ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ یہاںپر جو ریکارڈ تعمیراتی کام کرائے عوام نے چوہدری ضمیرالحسن بھٹی کو کامیاب کرواکے ڈرائنگ رومز کی سیاست کرنے والوں کے منہ پر تمانچہ دے مارا ہے۔ 

مزیدخبریں