مریم نواز مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑی رہیں: عصمت انصاری 

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر ن لیگ پی پی 64 عصمت انصاری نے کہا ہے مریم نواز مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔ مریم اپنی قابلیت پر دو تہائی اکثریت کے ساتھ پنجاب اسمبلی سے وزیراعلی پنجاب منتخب ہوں گی۔ نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کیلئے واضح ترجیحات کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پارٹی قائد اور صدر کی خدمت کی میراث کو لے کر آگے بڑھیں گی۔ قائد نواز شریف کی سربراہی میںمریم نواز گزشتہ کئی روز سے پنجاب کو گزشتہ حکومت کی بد حالی کے دور سے باہر نکالنے کیلئے منصوبہ بندی میں مصروف ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن