الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) 1999 میں مسلم لیگ شعبہ خواتین میں شمولیت اختیار کی ضلع قصور میں گاؤں گاؤں گاؤں جا کر مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کے لیے خواتین کو شمولیت کی دعوت دی اور تنظیم سازی کی اس دوران جیتنے بھی الیکشن ہوئے ضلع قصور کی خواتین نے بھر پور کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی صفیہ سعید نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہ میں مسلم لیگی قیادت خصوصاً قائد نواز شریف ‘ شہباز شریف ‘ مریم نوازکی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرٹ اور میری قربانیوں کو دیکھتے ہوئے مجھے ممبر صوبائی اسمبلی بنایا ۔ ضلعی قیادت سے ملکر قصور کی دھرتی کو خوبصورت بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی ۔
انتخابات میں ضلع قصور کی خواتین نے بھر پور کردار ادا کیا: صفیہ سعید
Feb 24, 2024