جمہوریت کے دعویداروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا:شفاعت علی

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) قانون کے ساتھ جو مذاق کیا جا رہا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی جمہوریت کے دعویداروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا عام آدمی سیاسی جماعتوں کی نورا کشتی میں پس کر رہ گیا غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہم کس طرف جا رہے ہیں ملک کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے سماجی شخصیت میاں شفاعت علی کی سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا تھا لاکھوں قربانیوں کے بعد ایک آزاد ملک حاصل کیا مگر اس سے جو سلوک کیا جا ریا ہے وہ باعث تشویش ہے۔

ای پیپر دی نیشن