پنجاب کیلئے مریم نوا ز بہترین انتخاب ہے: میاں جاوید لطیف

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سابق وفاقی وزیر ون لیگ کے سینئر رہنما میاںجاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب کیلئے مریم نوا ز بہترین انتخاب ہے جس سے صوبہ کے اندر ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور سیاسی طور پر ن لیگ ،مضبوط ،منظم اور فعال ہوگی الیکشن میں ایک سازش کے تحت مجھے پارلیمان سے باہر رکھنے کا فیصلہ پاکستان،جمہوریت اور عوامی مفاد میں نہیں ہے تاہم انہوں نے اپنی سیاست کی بجائے ریاست کو ترجیح دیتے ہوئے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے معززین سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر میاں رفاقت علی ،ملک عرفان اسلام، رانا محمدعباس ، ملک اشتیاق احمدڈوگر،چودھری حسیب ورک سمیت دیگر موجودتھے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کا تمام جماعتیں شور مچارہی ہیں بعض حلقوں میں ٹارگٹ دھاندلی کی گئی جس میںمیرا حلقہ بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن