پنجاب اسمبلی میں سپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

پنجاب اسمبلی میں سپیکراورڈپٹی سپیکرکےانتخاب کیلئےاجلاس آج ہوگا۔تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس آج شام کوہوگا،جس میں  ارکان اسمبلی خفیہ رائے شماری کے ذریعے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔سپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خاں اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خاں بھچر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئےن لیگ کے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان مقابلہ ہوگا۔عددی اعتبار سےن لیگ کے امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے، پنجاب اسمبلی کے 371 کے اراکین میں سے321 اراکین نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔ن لیگ 193 ارکان کے ساتھ سرفہرست سنی اتحاد کونسل98 ارکان کے ساتھ ایوان میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی13 ، ق لیگ کے 10 ارکان ، استحکام پاکستان پارٹی کے5،تحریک لبیک اورمسلم لیگ ضیاالحق کاایک ایک رکن بھی اسمبلی میں موجودہے۔ ملک محمد احمد خاں اور ظہیر اقبال چنڑ کو ایوان میں واضع برتری حاصل ہے، ن لیگ کو پاکستان پیپلز پارٹی، ق لیگ اور آئی پی پی کے ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن