امریکہ نے ریاست یوٹاہ پر نامعلوم غبارہ مار گرایا، کوئی خطرہ نہیں: انتظامیہ

Feb 24, 2024 | 17:10

ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جمعہ کے روز رائٹرز کو بتایا کہ امریکی فوج نے ریاست یوٹاہ کی فضا میں نامعلوم ماخذ سے اڑنے والے غبارے کا سراغ لگایا ہے لیکن وہ اسے خطرہ نہیں سمجھتا۔اس قبل ایک سال سے کچھ ہی زیادہ عرصہ پہلے جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر ایک ٹبارے کو امریکی لڑاکا طیارے نے ڈرامائی انداز میں اسے مار گرایا جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ ایک چینی جاسوس غبارہ تھا جو امریکہ کے بارے میں خفیہ معلومات جمع کر رہا تھا۔امریکی فوج نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔امریکی اہلکار کے مطابق امریکی فضائیہ نے 43 ہزار سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑنے والے غبارے کو مار گرایا ہے۔

مزیدخبریں