لاہور ( نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہونےوالے گڈز ٹرانسپورٹر عارف امےر عرف ٹےپو ٹرکاں والا کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ٹیپو کے ڈیرے واقع شاہ عالم چوک مےں ادا کی جائے گی اور اسے والدہ کے پہلو مےانی صاحب قبرستا ن مےں سپرد خاک کےا جائے گا۔ ٹےپوکے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس نے وصیت کر رکھی تھی کہ اسے اسکی والدہ کے پہلو مےں مےانی صاحب قبرستان مےں سپرد خاک کےا جائے مگر اسکے رشتہ داروں نے پہلے فےصلہ کےا کہ ٹےپو کو اسکے ماموں خالد محمود عرف بھئی پہلوان کے اکھاڑے مےںسپرد خاک کےا جائے گا مگر بعد ازاں فےصلہ بدل لےا گےا کہ ٹےپو کو مےانی صاحب مےں ہی سپرد خاک کےاجائے۔ ٹےپو کی اہلیہ اپنی بےٹی اور دو بےٹوں فتح شےر مےر اور محمد محسن امےر کے ہمراہ جمعرات کو ہی دبئی سے لاہور پہنچ گئی تھی جبکہ اسکے بڑے بےٹے 14سالہ بلخ راج امےر کے دبئی مےں امتحانات ہورہے تھے جو کہ ختم ہونے پر گزشتہ روز وہ بھی لاہور پہنچ گےا جبکہ ٹےپو کی ہمشےرہ بھی کےنےڈا سے لاہور پہنچ چکی ہےں۔ ادھر ٹیپو کے قتل کےخلاف شاہ عالم مارکیٹ اور بانساں والا بازار مےں تاجروں نے دکانیں مکمل بند رکھیں جبکہ گڈز ٹرانسپورٹروں نے بھی ہڑتال کی شہر مےں گڈز ٹرانسپورٹ کے تمام اڈے بند رہے۔ آن لائن کے مطابق ٹیپو کے ماموں بھئی پہلوان نے تعزیت کےلئے آنےوالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال ائر پورٹ پر پولیس کی یونیفارم مےں فائرنگ کرنے والے ملزموں کو ہمارے لڑکوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ پکڑے جانے والا ملزم خرم اعجاز کرایہ کا قاتل ہے جسے استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس کی تفتیش مےں بھی اس کے بیانات نہیں ملتے۔ اس نے جو اپنے بھائی کے قتل کا الزام عائد کیا ہے اس کا بھی ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپو بڑے دل گردے کا مالک تھا آخری وقت تک زندگی جیتنے کےلئے لڑائی کرتا رہا۔ انہوں نے کہا ٹیپو جیسے شخص کا تو حلقہ احباب بہت وسیع تھا اور بہت سے خاندانوں کی وہ اکیلا کفالت کرتا تھا اس کی موت سے ایک نہیں درجنوں خاندان متاثر ہوں گے۔