آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دےکر سات میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی

سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی۔ ڈیوڈ ہسی نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 214 رنز بنائے۔ اس کی 6 وکٹیں تیس رنز پر گر گئی تھیں، لیکن جوناتھن ٹروٹ نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور مقابلے کی سطح تک پہنچا دیا۔ بریٹ لی نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا، آدھی ٹیم 100 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی، بریڈ ہیڈن نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ڈیوڈ ہسی نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی، آسٹریلیا نے ہدف 46 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر کے سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی۔ بریٹ لی مین آف دی میچ قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن