آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کرلی۔

Jan 24, 2011 | 17:47

سفیر یاؤ جنگ
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر دو سو چودہ رنز بنائے۔ جوناتھن ٹروٹ ناقابل شکست چوراسی رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جبکہ لیوک رائٹ نے بتیس رنز بنائے۔ بریٹ لی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ڈیوڈ ہسی کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مقررہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انہوں نے اڑسٹھ رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بریڈ ہیڈن چون رنز بناکر نمایاں رہے۔ بریٹ لی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا سیریز کا چوتھا میچ بدھ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
مزیدخبریں