ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم چند روز پہلے حج سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے ملتان آئی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کے ملتان میں تین کرنسی اکاؤئنٹ منجمد کردیے گئےہیں۔ یہ اکاؤئنٹس فیصل بنک کی ملتان میں موجود تین برانچز، بوسن روڑ برانچ اور پرانا بہاولپور روڑ برانچ میں موجود تھے۔