لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلٰی پنجاب کی ٹاسک فورسز اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

وزیر اعلی پنجاب کی ٹاسک فورسز اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مقصود عباس نامی شہری نے دائر کررکھی ہے۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری افتحار حسین نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ کوآرڈینیٹرز کا تقرر اور ٹاسک فورسز کا قیام سیاسی رشوت ہے جس کے ذریعے پارٹی ورکرز کو نوازا جارہا ہے۔ سماعت کے بعد عدالت نے پنجاب حکومت سے فروری کے پہلے ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...