کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا اورکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح سے گر گیا۔جبکہ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رحجان رہا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ اور کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکسٹھ پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار تین سو اکہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم دس کروڑ بانوے لاکھ شیئرز رہا ۔۔مارکیٹ میں لیورج پراڈکٹس آنے میں تاخیر،ممبراورنان ممبر ڈاریکٹرز کے مسائل سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی مسلسل مندی کا سبب بن رہی ہے۔کاروبار کے اختتام پر تین سو چھیانوے کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے دو سو پینتیس کمپنیوں کےشیئرزکی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ۔لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہااورمارکیٹ بیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزار آٹھ سو بیس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں کل ایک سو اٹھارہ کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سےچودہ کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، اکیاون کمپنیوں کے شیئرزمیں کمی جبکہ تریپن کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن