لاہور، پی آئی سی کی ادویات کے ری ایکشن سے مزید تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی تعداد تہتر ہوگئی ۔

پی آئی سی کی ادویات کے ری ایکشن سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج دھرم پورہ کا رہائشی سینتالیس سالہ ذوالفقاراورسروسز ہسپتال میں الفیصل ٹاؤن کا رہائشی محمد اسراراوربھلوال کا رہائشی طفیل جاں بحق ہوگئے. ذوالفقار نے جنوری کے پہلے ہفتے میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ادویات لی تھیں ، لاہور میں مزید تین افراد کی موت کے بعد ناقص ادویات کے ری ایکشن سے جاں بحق افراد کی تعداد سترتہتر ہوگئی ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ چار ہفتے کے دوران پی آئی سی سے ہزاروں مریضوں نے مفت ادویات لی ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی ابھی تک کسی بھی نتیجے پرنہیں پہنچ سکی۔

ای پیپر دی نیشن