کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا لیکن انڈیکس زیادہ تر مندی کی لپیٹ میں رہا۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزارایک سو پوائنٹس کی سطح پرپہنچنے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہوگیا۔بینک الفلاح، لوٹے پاکستان اور فاطمہ فرٹیلائزر کے اسکرپٹس میں شئیرز کی فروخت نے انڈیکس کو بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گرادیا۔کاروبارکا اختتام سترپوائنٹس کمی کے ساتھ گیارہ ہزارنو سواڑسٹھ پوائنٹس پرہوا۔مجموعی کاروباری حجم بیس کروڑشئیرزرہا جوگزشتہ کاروباری روزکے مقابلے میں تین کروڑشئیرزکم ہے۔حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی میں آج بھی سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس گیارہ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزارایک سو تنتیس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو ایک کمپمنیوں کے چھتیس لاکھ دس ہزارستترحصص کا کاروبار ہوا۔ چھبیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، سترہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اٹھاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔