کابل (نوائے وقت نیوز+رائٹرز) افغانستان میں نیٹو اور افغان فوج کے مشترکہ آپریشنز میں 16 طالبان شہید‘10 گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صوبہ پکتیکا پولیس کے مطابق بربل میں دو مبینہ خودکش بمباروں نے تعمیراتی کمپنی کے سکیورٹی گارڈز پر حملہ کر دیا تاہم پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔ ادھرحزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے داماد غیرت بہیر نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس سے مذاکرات کا انکشاف کیا اور کہا کہ افغان اور امریکی حکام خفیہ مذاکرات میں نرم رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔