فراخدلی زندہ دلان پنجاب کا شیوہ

Jan 24, 2013

مراسلات

مکرمی! پنجاب کو بڑا صوبہ اور قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھنے کے ناطے تختہ مشق نہ بنایا جائے اور ہر قربانی صرف پنجاب سے بھی نہ طلب کی جائے۔ اگر اور کچھ نہیں تو کم از کم پنجاب کیساتھ مساویانہ سلوک ہی کیاجائے کیونکہ اس وقت پنجاب کے مزدور کسان اور عام شہری سبھی گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سلسلہ میں غیر مساویانہ تقسیم کیوجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح تباہ ہو جانے سے لاتعداد مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں اور ان کے کنبوں کا مستقبل مخدوش اور غیر یقینی ہو کر رہ گیا ہے۔ وفاقی حکومت گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سلسلہ میں پنجاب سے امتیازی اور معاندانہ سلوک کے مسئلہ کو سنجیدگی سے لے کہیں ایسا نہ ہو کر ستم زدہ مزدوروں کیساتھ ساتھ ہر پاکستانی بجلی گیس اور پانی کی فراہمی کےلئے سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔ زندہ دلان پنجاب نے ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیاہے لہذا حکومت ان کے جذبات کو مزید ٹھیس پہنچانے سے گریز کرے۔ (ابو سعد سید جاوید علی شاہ، چودھری محمد اکرم چیمہ سیالکوٹ)

مزیدخبریں