کراچی (این این آئی) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز جلد بیرون ملک پاکستانیوں کےلئے ڈالر بانڈ کا اجرا کرے گا تاکہ وہ اپنی سرمایہ کاری پرتحفظ کے ساتھ ساتھ زیادہ منافع بھی حاصل کر سکیں۔ حکام کے مطابق نیشنل سیونگز کی موجودہ اسکیموں سے 2350 ارب روپے حاصل کئے جا چکے ہیں جو حکومت کے 2240 ارب روپے کے ہدف سے 110ارب روپے زائد ہیں۔ نیشنل سیونگز کے حال ہی میں نوجوانوں کوسہولیات فراہم کرنے اوران میں بچت کی عادت ڈالنے کےلئے شروع کردہ اسٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈ کی فروخت سے 2 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 2.5 ارب حاصل ہوئے۔ اس رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ڈالر بانڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مالیت، شرح منافع اور متوقع ہدف کیلئے منصوبہ بندی حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے جس کی منظوری کے بعد ڈالر بانڈز کا اجرا ممکن بنایا جائے گا۔ توقع ہے اس مد میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوگی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈالر بانڈ کے اجراءکا فیصلہ
Jan 24, 2013